Alif Programing Language

ہمارا تعارف

Umair Mukhtar

عمیر مختار

میرا نام عمیر مختار ہے میں خوشاب سے تعلق رکھتا ہوں اور نسٹ اسلام آباد میں جیو انفارمیٹکس کا طالب علم ہوں ۔ میرا یقین ہے کے ہر بچے کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے برابر مواقع میسر ہونا بے حد ضروری ہے ۔ مگر پاکستان کے لاکھوں بچوں کے لیے کمپیوٹر پروگرامنگ سیکھنا نہایت ہی مشکل ہے کیوں کہ ان کو انگریزی نہیں آتی ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے الف زبان ایجاد کی ہے ۔ تاکہ اردو زبان مین ہی کمپیوٹر پروگرامنگ ممکن ہو سکے۔

اپنی یونیورسٹی کی زندگی کی ابتدا سے ھی مجھے کمپیوٹر پروگرامینگ بہت دلچسب لگی مگر میں نے محسوس کیا کہ اردو میں کمپیوٹر کی ایک بھی زبان نہیں ہے جو کہ بڑی حیرانی اور افسوس کی بات تھی چنانچہ میں نے الف زبان بنانا شروع کر دی اور اللہ کے فضل و کرم سے میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوا ۔

میرے اس بظاہر ناممکن خواب پر یقین کرنے کےلیے میں اپنے والدین کا بے حد شکر گزار ہوں اس کے ساتھ ہی اپنے تمام اساتذہ کرام خاص طور پر مادام قرات العین کا جوکہ میری پروگرامنگ کی پہلی استانی ہیں ۔ اور پنے تمام ہم جماعتوں کا جن کی دعائیں ہر وقت میرے ساتھ رہیں ۔ اور ساتھ ہی نسٹ کے کمپیوٹر کے اساتذہ کی اور سافٹویر انجینیر حضرات کی جنہون نے الف زبان کی تصدیق کی ۔


Notice: Undefined variable: ub in /home/alifzabaanuz/public_html/application/views/home/collector.php on line 58

Notice: Undefined variable: ub in /home/alifzabaanuz/public_html/application/views/home/collector.php on line 70